تصویری رپورٹ/

اہلسنت نوجوانوں کی جانب سے شیعہ عالم دین کا اخوت و محبت بھرا استقبال؛ تکفیری سیخ پا

خبر کا کوڈ: 1592702 خدمت: اسلامی بیداری
عارف واحدی

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل نے اہلسنت برادران کے جلوس میلاد میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ان علمائے کرام کے ساتھ ملکر ھم نے جو اتحاد و وحدت اور محبت و اخوت کی فضا قائم کی ہے اس کو انشااللہ اسی طرح قائم رکھا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنڈ شہر میں عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل علامہ عارف واحدی نے کئی سالوں کے بعد شرکت کی۔

اہلسنت کے بزرگ عالم دین علامہ قاری کرم الہی، خطیب شہرہ آفاق علامہ قاری ابرار حسین قادری، چیئر مین جنڈ حاجی عبد الستار نیازی اور دیگر علمائ کرام، مختلف مسالک کے شرکاء جلوس اور جوانوں نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔

علامہ عارف واحدی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان علمائ کرام کے ساتھ ملکر ہم نے جو اتحاد و وحدت اور محبت و اخوت کی فضا قائم کی اس کو انشااللہ اسی طرح قائم رکھا جائے گا، آج عاشقان مصطفی کے اس جلوس میں علماء کرام اور عاشقان نبوت و ولایت نے جو محبت کا اظہار کیا اس کو کبھی نہیں بھولوں گا، اتحاد اور محبت کی یہ فضائیں ھم پورے ملک میں پھیلا کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت امت کے کا تمام مسالک کا متفقہ ایشو ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا، قانون تحفظ ختم نبوت کے خلاف ہر سازش کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری