سعودی اتحادی افواج کی یمنی صدارتی محل پر شدید بمباری


سعودی اتحادی افواج کی یمنی صدارتی محل پر شدید بمباری

آل سعود کے اتحادی افواج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں صدارتی محل پر شدید بمباری کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہےکہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صنعا میں صدارتی محل پر 4 مرتبہ بمباری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل سعود کے کرائے کی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں صدارتی محل پر گزشتہ شب 4 مرتبہ شدید بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتحادی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں صدارتی محل کے قریب رہائشی علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود کے اہلکاروں نے صدارتی محل کے علاوہ دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں پر 5 بار بمباری کی جس کے سبب شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے چھبیس مارچ سنہ 2015 سے یمن کے مفرور مستعفی صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے اور اس ملک پر اپنا تسلط جاری رکھنے کے لئے اس ملک کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری