ممبئی حملے کا مقصد کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانا تھا، امریکی اسکالر کا انکشاف

خبر کا کوڈ: 1592903 خدمت: اسلامی بیداری
ممبئی حملہ

امریکی اسکالر ڈاکٹر کیون بیرٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی حملہ ایک ڈرامہ تھا جس میں مدد امریکا نے کی۔ مقصد بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سیاسی تجزیہ نگار اور اسکالر ڈاکٹر کیون بیرٹ نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کی بھارت میں لیڈر شپ تقریر پر شدید تنقید کی اور اوباما کے ممبئی حملہ کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کو دبانے کے لئے جھوٹے آپریشن کرتا ہے اور ممبئی حملہ بھی بھارت کا ایک ایسا ہی جھوٹا آپریشن تھا جس میں امریکا نے مدد کی تھی۔

انہوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے بارے میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار دیتا ہے مگر یہ ایک غیر مسلح جدوجہد ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری