یمنی سرکاری فوج کے حملوں میں 4 سعودی اہلکار ہلاک

خبر کا کوڈ: 1593057 خدمت: اسلامی بیداری
ارتش یمن

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائی میں 4 سعودی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آل سعود کے اتحادیوں کے خلاف کارروائی کرکے 4 سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

دوسری طرف سعودی کرائے کے فوجیوں نے جنوبی صنعا کے علاقے سنحان میں بمباری کرکے متعدد نہتے یمنی شہریوں کو خاک و خوں میں غلطاں کردیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اتحادی افواج کے مرکز پر کاتوشیا میزائل سے حملہ کیا گیا ہے جس میں کئی فوجی ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے حالیہ مہینوں میں سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائیوں کو تیز کردیا ہے۔

ستمبر کے مہینے میں نجران، عسیر اور جیزان کے علاقوں میں سعودی عرب کے اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے گئے جس میں متعدد اتحادی ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔

آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

یمن کا 80 فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی سعودی حملوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک کم سے کم دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری