دیرالزور میں 1450 سے زائد دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائی حملے

روس کی فضائی افواج نے دیرالزور میں 672 جنگی پروازوں میں1450 سے زائد داعشی دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔

دیرالزور میں 1450 سے زائد دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائی حملے

خبر رساں ادارہ تسنیم نے تاس نیوز ایجنسی کے حوالہے سے بتایا ہے کہ روسی مرکز نے شام میں فریقین کی صلح کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فضائیہ نے دیرالزور کے مختلف علاقوں پر 672 جنگی پرواز کئے اور اس صوبے کے مشرقی حصے میں 1450 سے زائد دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اس طرح دریائے فرات کے مشرق میں قبائل گروہوں کی حمایت کی۔

روسی فوجی افسر جنرل یوگنی پوپلاوفسکی نے مشرقی فرات میں کمانڈ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کہا کہ یہ تمام اقدامات شام کے علاقے حمیم میں موجود روسی فوج کے ہیڈکوارٹر کی ہماہنگی سے اجرا ہوئے ہیں۔

روسی جنرل نے مزید کہا کہ مشرقی دریائے فرات کے قبائل اس وقت دیرالزور صوبے کے مشرق میں موجود داعشی دہشتگردوں کو مکمل طور پر ختم کرنے میں مصروف ہیں۔ 

ژنرال پوپلاوفسکی نے تاکید کی کہ فریقین کے صلح کے حوالے سے فعال کارکنان، مقامی تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ ان علاقوں کے رہائشیوں کو واپس اپنے گھروں میں لوٹنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری