بعض اسلامی ممالک کے ساتھ ہمارے اچھےتعلقات ہیں، صہیونی وزیراعظم


بعض اسلامی ممالک کے ساتھ ہمارے اچھےتعلقات ہیں، صہیونی وزیراعظم

صہیونی وزیراعظم نتین یاہو کا کہنا ہے کہ ہمارے بعض اسلامی ممالک کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتین یاہو کا کہنا ہے کہ ہمارے دنیا اور خطے کے بعض اسلامی ممالک کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔

نتین یاہو کا پیر کے روز اسرائیلی پارلیمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل تاریخ کے سنہری دور سے گزر رہا ہے کیونکہ اسرائیل کے اب دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ نہایت خوشگوار تعلقات ہیں۔

صہیونی وزیراعظم نے مزید کہا: "شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، افریقہ اور ایشیائی ممالک سے ہمارے  نہایت اچھے روابط ہیں۔"

نتین یاہو کا کہنا تھا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں خاص کر امریکہ، چین، روس، ہندوستان سمیت 20 دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ روابط اور تعلقات ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا اشارہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف ہے جو آج کل صہیونیوں کے بالکل قریب ہوتے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کی یکجہتی اور ان دونوں حکومتوں کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت نے صیہونی حکومت اور آل سعود کی ماہیت کو پہلے سے زیادہ آشکار کر دیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری