قیدیوں کو عید میلاد النبی کا تحفہ، 1ہزار سے زائد قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا حکم

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ایک ہزار سات قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے.

قیدیوں کو عید میلاد النبی کا تحفہ، 1ہزار سے زائد قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا حکم

خبر رساں ادارے تسنیم نے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے ایک ہزار سات مجرموں کو معاف کرنے کے عدلیہ کی تجویز پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت پر رہبر انقلاب کو ایک خط لکھ کر ایسے ایک ہزار سات مجرموں کو معاف کئے جانے کی اپیل کی تھی جنہیں متعلقہ کمیٹیوں نے معاف کئے جانے کے قابل سمجھا تھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری