شام کے علاقے حمص میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق یا زخمی


شام کے علاقے حمص میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق یا زخمی

شامی ذرائع کا کہناہے کہ حمص شہر میں شدید دھماکہ کیا گیا ہے جس میں متعدد نہتے شہری جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی ٹی وی نے خبردی ہے کہ حمص شہر میں ایک مسافر بس میں دھماکہ کیا گیا ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حمص شہر کی الاھرام نامی شاہراہ پر ایک مسافر بس میں ہونے والے زوردار دھماکے سے متعدد نہتے شہری جاں بحق یا زخمی ہوئے ہیں۔

حمص کے گورنر طلال البرازی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا: "الاھرام شاہراہ پر ہونے والے دھماکے میں کم ازکم 2 شہری شہید اور 9 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔"

واضح رہے کہ شام کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے تقریبا دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا ہے اب شرپسند عناصر اپنے وجود کا ثبوت دینے کے لئے اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری