مقبوضہ کشمیر میں بحرینی عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے حق میں احتجاجی مظاہرے


مقبوضہ کشمیر میں بحرینی عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے حق میں احتجاجی مظاہرے

بحرین کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کی تشویشناک حالت پر کشمیر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کی تشویشناک حالت پر کشمیر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

سرینگر کے علمگری بازار علاقے میں نوجوانوں نے آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے حق میں اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پر شیخ عیسٰی قاسم کی رہائی کے نعرے اور تصاویر درج تھے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ ہم آل خلیفہ کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بحرین میں آل خلیفہ کی بربریت کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کی رہائی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری