عراقی وزیر اعظم نے بھی بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت بنانے پر امریکہ کو خبردار کردیا


عراقی وزیر اعظم نے بھی بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت بنانے پر امریکہ کو خبردار کردیا

عراقی وزیر اعظم نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے پر امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کا معاملہ ریڈ لائن ہے اور امریکہ کو اس ریڈ لائن سے عبور نہیں کرنا چاہیے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کی اطلاعات پر امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کا معاملہ ریڈ لائن ہے اور امریکہ کو اس ریڈ لائن سے عبور نہیں کرنا چاہیے۔

ادھر فلسطینی حکومت نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے اقدام کی مخالفت اور مزاحمت کریں جس کے تحت وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانا چاہتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری