انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان


انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان

انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے پندرہ رکن اسکواڈ کا اعلان باسط علی کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تیرہ جنوری سے نیوزی لینڈ میں شیڈول ایونٹ کے لیے حسان خان کپتان برقرار ہیں جبکہ افغانستان کے ہاتھوں جونئیر ایشیا کپ ہارنے والی قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمیریوسف، حیدر علی،عبداللہ شفیق اور محمد حماد کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ارشد اقبال، سلمان شفقت، علی زریاب اور عماد عالم اسکواڈ میں شامل کر لیے گئے۔ جونئیر ورلڈ کپ تیرہ جنوری سے نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔

اس سے پہلے قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین اور نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری