مقبوضہ کشمیر؛ شہید نوجوان کا پیکر پاکستانی پرچم کیساتھ سپردخاک


مقبوضہ کشمیر؛ شہید نوجوان کا پیکر پاکستانی پرچم کیساتھ سپردخاک

ماضی کی طرح مقبوضہ کشمیر کے ایک اور نوجوان شہید کو پاکستانی پرچم کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں بھارتی فورسز کے ساتھ معرکے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان یاور بشیر کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس معرکے میں تین کشمیری نوجوان شہید ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق یاور کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں حبلش کولگام میں ادا کی گئی۔ اس موقعے پر مقامی آبادی امڈ آئی تھی۔ ہزاروں لوگوں نے یاور کی آخری رسومات میں شرکت کر کے شہید کو پاکستانی پرچم کیساتھ سپردخاک کردیا۔

فوٹوز بشکریہ: جاوید احمد

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری