کارکن تیاررہیں کسی بھی وقت احتجاج کی کال دے سکتے ہیں، طاہرالقادری


کارکن تیاررہیں کسی بھی وقت احتجاج کی کال دے سکتے ہیں، طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک بار پھر دھرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن تیار رہیں وہ کسی بھی وقت کال دے سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کی مصدقہ کاپی نہیں مل سکی تاہم حکومت کی جانب سے دی گئی رپورٹ کی کاپی کا بغورمطالعہ اور مشاہدہ کیا ہے، کل ہمارے وکلا اور کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہے جس میں اصل رپورٹ آنے پر تقابلی جائزہ لیا جائے گا اور ہماری کوشش ہے کہ اصل رپورٹ تک رسائی حاصل کر سکیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حکومتی ترجمان نےکہارپورٹ میں کسی کوذمہ دارنہیں ٹھہرایاگیا تاہم نجفی کمیشن رپورٹ شہباز شریف  اور رانا ثنا ءاللہ کو ذمے دار ٹھہرانے کیلیے کافی ہے،رپورٹ میں لکھاہےبیریئرہٹاناایک بہانہ تھا جب کہ قتل عام کافیصلہ شہبازشریف اورراناثنااللہ کی طرف سےہوا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ گولی چلانےکےآرڈرپرکوئی پولیس اہلکارجواب دینےکوتیارنہیں تھا جب کہ کمیشن بننےکےبعدجج نےحکومت کوخط لکھ کرمزیداختیارات مانگےلیکن شہبازشریف نےہوم سیکریٹری کےذریعےاختیارات دینےسےانکارکردیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری  نے کارکنوں کو کنٹینر تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہا کہ احتجاج کی کال کسی بھی لمحے دی جاسکتی ہے لہذا کارکن تیاری رکھیں ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری