حافظ سعید کی ٹرمپ کے فیصلے پر بڑی جنگ کی پیش گوئی

خبر کا کوڈ: 1594389 خدمت: پاکستان
حافظ سعید

امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان نے ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بڑی جنگ کی پیش گوئی کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ منتقل کرنے کے اعلان پر شدیدردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اقدام صرف یہودیت کی دوستی اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف ان کے خیالات کا مظہر ہے۔ اسرائیل یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے اور امریکہ اس کو تسلیم کرنے جارہا ہے۔ امریکہ کے اس فیصلہ سے پورا مشرق وسطیجنگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے بیت المقدس سمیت فلسطین پر زبردستی قبضہ کیا جس پر اقوام عالم خاموش تماشائی بنی رہی۔ مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ امریکا کی جانب سے ایسے فیصلے پر عالم اسلام سے شدید ردعمل آئے گااور پوری دنیا کا امن متاثر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بین الاقوامی دنیا یہ چاہتی ہے کہ امن و امان ہوتو مسلمانوں کیخلاف ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکا کے اس اقدام کو روکنے کے لیے حکومت پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

انہوں نے پاکستان کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر امریکی اقدامات کیخلاف احتجاج کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری