ایران: بیت المقدس ہمیشہ عربی اور اسلامی رہیگا


ایران: بیت المقدس ہمیشہ عربی اور اسلامی رہیگا

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹرمپ کے اسلام دشمن فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس ہمیشہ کے لئے عربی اور اسلامی رہے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ بعض علاقائی حکمرانوں کی جانب سے دہشتگردی، انتہاپسندی کی حمایت، فرقہ واریت کے فروغ اور ہماسیہ ممالک کے خلاف خرچ کئے جانے والے پیسے کے نصف کو بھی اگر فلسطین کی آزادی پر لگادیا جاتا تو ہم آج امریکہ کی ایسی ہرزہ سرائی کو نہ دیکھتے اور نہ ہی ایسے توہین آمیز اقدامات سامنے آتے۔

ظریف نے مزید کہا کہ اس تمام صورتحال کے باوجود انھیں ہر صورت یہ ماننا پڑے گا کہ قدس ہمیشہ عربی اور اسلامی رہے گا۔

خیال رہے کہ عالمی مخالفت کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری