ملک بھر میں امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان


ملک بھر میں امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

آج پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو صہیونی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف آج پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 ملک بھرمیں  مذہبی جماعتوں کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعہ، نماز جمعہ کے بعد ملک گیر احتجاجی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

 اس بات کا اعلان مذہبی جماعتوں کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس  کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے ردعمل پر دیا.

واضح رہے کہ کہ امریکا عالم اسلام میں جنگ بھڑکانے کی کوششوں میں مگن ہے لیکن اس اعلان کے بعد زخم اور بھی گہرے کر دیئے ہیں.

مذہبی جماعتوں کا کہنا ہے کہ  پوری قوم کسی تفریق کے بغیر بروز جمعہ ملک بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت اور وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے اور امریکا کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے.

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے حکامات جاری کیا ہے جس کے بعد مسلم دنیا میں شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری