برطانوی وزیرخارجہ کل تہران کا دورہ کریں گے


برطانوی وزیرخارجہ کل تہران کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوری ایران کے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز برطانوی وزیر خارجہ تہران کا دورہ کریں گے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزارت خارجہ  کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کل  ہفتے کے روز برطانوی وزیر خارجہ تہران پہنچیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن اسلامی جمہوری ایران کے اعلیٰ حکام کے ساتھ  دوطرفہ تعلقات خاص کر تجارتی، اقتصادی مسائل کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری