آیت اللہ سیستانی کی جانب سے بیت المقدس کو صہیونی دارالحکومت قرار دینے کی شدید مذمت


آیت اللہ سیستانی کی جانب سے بیت المقدس کو صہیونی دارالحکومت قرار دینے کی شدید مذمت

آیت اللہ سیستانی نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی صدر کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے  المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں شیعہ دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی صدر کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اعلان کے ذریعہ کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے اور اس کا یہ اعلان عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوری ایران سمیت دنیا کے مختلف مسلم ممالک حتی بعض غیر مسلم ملکوں بھی نے امریکی اقدام کی شدید مزمت کی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری