مقتدی صدر: اسلامی ممالک امریکہ اور اسرائیل کے سفارتخانوں کو بند کردیں


مقتدی صدر: اسلامی ممالک امریکہ اور اسرائیل کے سفارتخانوں کو بند کردیں

عراق کے صدر تحریک کے سربراہ نے عربی اور اسلامی ممالک سے امریکہ و اسرائیل کے سفارتخانوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین مقتدی صدر نے عربی اور اسلامی ممالک سے امریکہ اور اسرائیل کے سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقتدی صدر نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے امریکی صدر کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک عارضی طور پر امریکہ کے سفارتخانوں کو بند کردیں اورعربی و اسلامی ممالک کو  اسرائیل کے ساتھ دائمی طور پر سفارتی تعلقات ختم کردینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کو تسلم کرنا فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ  بہت بڑی غداری ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری