قبلہ اول کی حمایت میں پورا پاکستان سراپا احتجاج


قبلہ اول کی حمایت میں پورا پاکستان سراپا احتجاج

پاکستان کے مختلف شہروں میں عوام نے نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل کر "امریکہ مردہ باد" کے نعرے بلند کئے اور امریکی و اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں مظاہرے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دئیے جانے کے خلاف مذہبی، سیاسی اور عوامی حلقے سراپااحتجاج، امریکہ مردہ باد کے نعروں کی گونج میں امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے اور لاہور کراچی میں قونصل خانوں کی حفاظت کیلئے بھاری تعداد میں نفری تعینات، راستے کنٹینر رکھ کر بند کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دئیے جانے کے خلاف مذہبی، سیاسی اور عوامی حلقے سراپا احتجاج، امریکہ مردہ باد کے نعروں کی گونج میں امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔

مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے نکالے گئے جلوس اور ریلیوں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومت لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہے۔

امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے جانے والے راستوں کو کنیٹنر رکھ کر بلاک کر دیا گیا جبکہ بھاری نفری بھی کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تعینات کی گئی تھی۔ پاکستان کی مختلف مذہبی جماعتوں نے آج بعد از نماز جمعہ احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری