صہیونیوں کی فائرنگ سے تاحال 2 فلسطینی شہید، 1099 زخمی


صہیونیوں کی فائرنگ سے تاحال 2 فلسطینی شہید، 1099 زخمی

فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی نے بتایا کہ صہیونیوں کی فائرنگ سے تاحال 2 جوان شہید اور 1099 زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں ابھی تک 1099 فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو فلسطینی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سینکڑوں فلسطینی مسلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانےکے فیصلہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے صہیونی فوجیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنے۔

فلسطین کے مختلف علاقوں میں امریکی صدر کے اس فیصلے کیخلاف ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے تاحال جاری ہیں۔

فلسطینی گروہوں نے روز جمعہ کو عمومی ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدرڈونالڈ ٹرپ نےبدھ کے دن وائیٹ ہاوس میں تقریر کے دوران قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے  کا اعلان کیا اور امریکی حکومت کو حکم دیا کہ امریکا کا سفارت خانہ تل ابیب سے قدس منتقل کیا جائے۔ ٹرپ کا یہ فیصلہ عالم اسلام سمیت دنیا بھر کی حکومتوں کی توجہ کا سبب بنا اور دنیا بھر کے حکمران ٹرمپ کے اس فیصلے پر شدید رد عمل دے چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری