فلسطین کے معاملے پر مسلم امہ امریکہ پر اپنا فیصلہ واپس لینے پر دباﺅ ڈالے، پرویز مشرف


فلسطین کے معاملے پر مسلم امہ امریکہ پر اپنا فیصلہ واپس لینے پر دباﺅ ڈالے، پرویز مشرف

سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ کہتے ہیں کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف امت مسلمہ متحد ہو کر امریکہ پر فیصلہ واپس لینے کے لئے دباﺅ ڈالے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دبئی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر اور سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف کہتے ہیں کہ بھارت کے دباﺅ میں آکر لشکر طیبہ کودہشت گرد تنظیم تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تمام قومیتوں اور پنجاب میں چھوٹی طاقتوں کو ساتھ ملاکر سیاسی اتحاد بنایا جاسکتا ہے، 23جماعتی پاکستان عوامی اتحاد مزید بڑھے گا تو دوسری جماعتیں بھی شامل ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی اور انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے، قوانین پر عمل درآمد اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہونا ضروری ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری