پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، امریکا کا اعتراف


پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، امریکا کا اعتراف

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعترفا کیا ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی اہل کاروں اور عام شہریوں کی سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پینٹاگون کی ترجمان ڈینا وائٹ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی پاکستانی حکام سے بات چیت مفید رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر دفاع کے دورے سے معلوم ہوا کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے کئی امکانات موجود ہیں، ہم نے مشترکات پر بات چیت کی۔

ڈینا وائٹ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے سبب پاکستان کے ہزاروں فوجی اہل کار اور معصوم شہری جان سے جا چکے ہیں۔ اس لیے یہ پاکستان، امریکا اور خطے کے مفاد میں ہے کہ افغانستان میں سیاسی مصالحت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے 4 دسمبر کو اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری