یمن پر سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں 23 عام شہری شہید


یمن پر سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں 23 عام شہری شہید

یمن پر آل سعود کے اتحادی افواج کی بمباری میں 23 عامی شہری شہید ہوگئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے مغربی صعدہ کے علاقے شعبان میں بمباری کرکے 15 نہتے شہریوں کو شہید اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آل سعود کے اتحادی افواج نے اسی صوبے کے علاقے معاذ پر وحشیانہ حملہ کرکے مزید 8 عام شہریوں کو شہید کردیا۔

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مفرور صدر منصور ہادی کے اہلکاروں کے ایک حملے کو الطوال نامی علاقے میں پسپا کردیا۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ عوامی فورسز اور فوج کے جوانوں نے جیزان کے علاقے الرمضہ میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

یمنی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے مغربی یمن کے صوبہ حجہ پر شدید بمباری کی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے فضائی حملوں کا جواب دیتے ہوئے منصور ہادی کے اہلکاروں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے 17 جنگجؤوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد میں شامل متحدہ عرب امارت اور سوڈان کے فوجی دستوں نے دسیوں بکتربند گاڑیوں کے ہمراہ یمن کے شہر الخوخہ پر حملے کا آغاز کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے اور اس ملک پر اپنا تسلط جاری رکھنے کے لئے نہتے عوام کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے۔

یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد مارے جاچکے ہیں نیز لاکھوں افراد بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری