ایرانی وزیردفاع روس کے دورے پر جائیں گے


ایرانی وزیردفاع روس کے دورے پر جائیں گے

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع امیر حاتمی عنقریب روس کا دورہ کرنے والے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع امیر حاتمی عنقریب روس کے دورے پر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اپنے روسی ہم منصب سرگئی شویگو سے دونوں ملکوں کے تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے روس کا دورہ کریں گے۔

اس دورے کے دوران ماسکو اور تہران کے درمیان فوجی تعاون پر  بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری