برطانوی وزیر خارجہ کا اعلان شدہ تہران دورے سے قبل عمان کا دورہ


برطانوی وزیر خارجہ کا اعلان شدہ تہران دورے سے قبل عمان کا دورہ

برطانوی وزیر خارجہ نے ایران کے اعلان شدہ دورے سے قبل عمان کا دورہ کرکے اس ملک کے بادشاہ سے ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے اسکائی نیوز کےحوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ «بورس جانسن» گذشتہ روز مسقط پہنچے اور عمان  کے بادشاہ «قابوس بن سعید» سے ملاقات کے دوران بین الاقوامی مسائل کے حل کے کے بارے میں گفتگو کی۔

جانسن نے یہ دورہ اپنے تھران کے اہم اور اعلان شدہ دورے سے ایک دن قبل کیا ہے۔

عمان ٹی وی چینل پر برطانوی وزیر خارجہ کی عمان کے بادشاہ سے ملاقات براہ راست دکھائی گئی ہے۔

اس ملاقات میں عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن‌علوی بن عبدالله بھی موجود تھے۔

اس ملاقات میں عمان اور برطانیہ کے مابین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کی۔

بورس جانسن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن سنیچر کو ایران دورے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ اس دورے کے دوران اپنے ایرنی ہم منصب محمد جواد ظریف سے بات چیت کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری