ایرانی سینما کسی طور ہالی وڈ سے کم نہیں/ فلم فیسٹیول ایک اچھی سرگرمی ہو گی + ویڈیو


ایرانی سینما کسی طور ہالی وڈ سے کم نہیں/ فلم فیسٹیول ایک اچھی سرگرمی ہو گی + ویڈیو

معروف سماجی شخصیت اور ڈپٹی ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے شاہرات سبطین رضا لودھی کا کہنا ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح فلم سازی کے شعبہ میں بھی ایران نے دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

تسنیم نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے معروف سماجی شخصیت اور ڈپٹی ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے شاہرات سبطین رضا لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں کے شکنجے سے نکلنے کے بعد ایران نے ترقی کی منازل طے کی ہیں، ہر شعبہ میں ترقی کے باب رقم کئے گئے۔ دیگر شعبوں کی طرح فلم سازی کے شعبہ میں بھی ایران نے دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ روایتی عشقیہ موضوعات سے ہٹ کر کردار سازی کے موضوع پر ایران نے زبردست فلمیں بنائیں جنہوں نے دنیا میں نام کمایا ہے، عالمی ایوارڈز حاصل کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی افق پر ایران کے مقام کو اجاگر کیا گیا۔ آئندہ ہفتے لوک ورثہ میں فلم فیسٹیول کا انعقاد ہمارے لوگوں کے لئے تفریح کا ایک اچھا موقع ہوگا۔ یہ فیسٹیول پاک ایران دوستی کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کریگا، اسی طرح کے مواقع ان دونوں اقوام کو قریب تر کریں گے۔ ایران کی فلمیں ہالی وڈ کے معیار سے کسی طرح کم نہیں ہیں۔ حکومت پاکستان ایسی فلموں کو دکھانے کے لئے سہولیات فراہم کرے تاکہ وفاقی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی ایسی سبق آموز فلمیں دکھائی جا سکیں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری