ویلز فوجیوں کی افغانستان میں بازگشت


ویلز فوجیوں کی افغانستان میں بازگشت

ویلش حکام کا کہنا ہے کہ 2012 میں فوجی انخلاء کے بعد اب دوبارہ فوجی دستے افغانستان روانہ کئے جارہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ویلش فورسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ویلش حکام ایک فوجی بٹالین کابل بھیجنے کا ارادہ رکھتےہیں جو نیٹو افواج کی حفاظت پر مامور ہونگے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویلش فوج کے دستے سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے اور بکتربند گاڑیوں کے ہمراہ نیٹو فوج کی حفاظت پر مامور ہونگے۔

بٹالین کمانڈر کرنل ڈائی بولن کا  کہنا ہے کہ فوجیوں کو کابل میں گشت اور امن و امان کی صورتحال کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ویلش فوج کے دستے اس سے پہلے بھی افغانستان میں فرائض انجام دیتے رہے ہیں اور افغان حکومت مخالف گروہوں کے ساتھ لڑتے ہوئے 17 اہلکار ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری