جنوب مشرقی افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 15 جاں بحق


جنوب مشرقی افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 15 جاں بحق

جنوب مشرقی افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مسلح افراد نے افغان سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 15 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے مسلح افراد نے قرہ باغ نامی شہر میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 15 افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ صوبہ ھلمند میں طالبان کے حمایت یافتہ اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولیاں مار کر 21 اہلکاروں کو ہلاک اور 6 کو شدید زخمی کیا ہے۔

مجاہد کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ناد علی نامی شہر کے دو راہے پر کیا گیا تھا جس میں کابل حکومت کے 21 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتے کے دوران افغانستان بھر میں سیکیورٹی  اہلکاروں اور ان کے تنصیبات پر طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے۔

حالیہ چند ماہ کے دوران افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور رات کے وقت کیے جانے والے حملوں کی تعداد بھی بڑھی ہے اور ہر ہفتے ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے سیکورٹی اداروں کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری