سیکورٹی کونسل میں یورپی نمائندگان نے امریکا مخالف بیان جاری کردیا


سیکورٹی کونسل میں یورپی نمائندگان نے امریکا مخالف بیان جاری کردیا

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں یورپی نمائندوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر کا قدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور تاکید کی کہ مشرقی قدس کہ جس پر قبضہ کیا گیا ہے، وہ فلسطین کا حصہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکورٹی کونسل میں سوئڈ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے نمائندوں نے اقوام متحدہ میں جمعہ کے دن تاکید کی کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ مشرقی قدس کہ جس پر قبضہ کیا گیا ہے، وہ فلسطین کا حصہ ہے۔

یورپی ممالک کے نمائندوں نے سیکوریٹی کونسل کے اختتامی اجلاس میں ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق، واشنگٹن تنہا ہوگیا ہے جبکہ قدس  کی صورت حال فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے طے ہونی چاہئے۔

ان نمائندوں نے یہ بھی تاکید کی ہے کہ امریکا کے صدر ٹرمپ کا یہ اعلان کرنا کسی بھی علاقے کے لئے فائدہ مند نہیں ہوگا اور انہوں نے تمام جماعتوں اور علاقائی سٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا کہ وہ امن برقرار رکھنے میں ہماری مدد کریں۔

اس موقع پر امریکی سفیر نے اقوام متحدہ پر الزام لگایا کہ وہ مشرقی وسطی کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری