جارح سعودی فوجیوں کی یمن کے سرکاری ٹی وی پر بمباری


جارح سعودی فوجیوں کی یمن کے سرکاری ٹی وی پر بمباری

سعودی قیادت میں جارح اتحادی افواج نے یمن کے سرکاری ٹیلی وژن اسٹیشن پر بمباری کی ہے جس میں 4 صحافیوں سمیت کئی افراد شہید ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج نے یمن کے سرکاری ٹیلی وژن اسٹیشن پر بمباری کی ہے۔

چینی خبر ایجنسی کے مطابق بمباری سے کم از کم چار صحافیوں سمیت کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی صحافتی تنظیموں نے ٹی وی اسٹیش پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری