صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مزید 157 فلسطینی زخمی


صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مزید 157 فلسطینی زخمی

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مزید 157 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مزید 157 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلطسین بھر میں بیت المقدس کو صہیونی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں، صہیونی فوج مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کررہی ہے جس کی وجہ سے اب تک 4 شہید اور 1 ہزار سے زائد فلسطینی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی فوج فلسطینی مظاہرین پر گولیاں برسا رہی ہے جس کی وجہ سے متعدد نہتے شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا بیان مسلمانوں کیخلاف اعلان جنگ ہے۔ عالمی برادری اور خصوصی طور پر اقوام متحدہ امریکی صدر کے بیان کا نوٹس لے اور ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دے کہ وہ اپنا بیان واپس لینے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مسلمانوں سے معافی مانگیں۔

فلسطینی مظاہرین نے امریکی صدر کے بیان واپس لینے تک مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا جس کے بعد  دنیا بھر کے مختلف ممالک نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ فیصلہ قرار دے دیا۔

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے بدستور جاری ہیں اور مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امریکی صدر اپنا بیان واپس لے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری