صہیونی حریف کے سامنے کشتی لڑنے سے انکار پر ایرانی پہلوان کو امام خامنہ ای کا خراج تحسین

رہبرمعظم حضرت 'آیت اللہ خامنہ ای' نے عالمی ریسلنگ کے حالیہ مقابلوں میں اسرائیلی حریف کے سامنے کشتی لڑنے سے انکار پر نامور ایرانی پہلوان 'علی رضا کریمی' کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صہیونی حریف کے سامنے کشتی لڑنے سے انکار پر ایرانی پہلوان کو امام خامنہ ای کا خراج تحسین

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رہبرمعظم حضرت 'آیت اللہ خامنہ ای' نے عالمی ریسلنگ کے حالیہ مقابلوں میں اسرائیلی حریف کے سامنے کشتی لڑنے سے انکار پر نامور ایرانی پہلوان 'علی رضا کریمی' کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایرانی پہلوان علی رضا کریمی کل بروز اتوار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امام سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔

رہبر معظم نے علی رضا کریمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حریف کو ٹھکرا کر آپ نے قوم و ملت کے وقار کو بلند کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی پہلوان 'علیرضا کریمی' نے پولینڈ کے عالمی کشتی مقابلوں کے حساس مرحلے میں صہیونی حریف کے ساتھ کشتی لڑنے سے انکار کردیا تھا جس سے وہ تمغہ جیتنے کے حتمی چانس سے محروم ہوگئے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری