ساہیوال کی ہائی سیکیورٹی جیل سے 6 خطرناک قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان کے قمرزمان، ٹانک کے عابد خان، محمد اشفاق، ضلع ایبٹ آباد کے کبیر خان، راولپنڈی کے انتخاب عباسی اور مہمند کے ظفر علی پر دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں عدالت نے 25سال قید کا حکم سنایا تھا۔

دستگیری

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے قمرزمان، ٹانک کے عابد خان، محمد اشفاق، ضلع ایبٹ آباد کے کبیر خان، راولپنڈی کے انتخاب عباسی اور مہمند کے ظفر علی پر دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں عدالت نے 25سال قید کا حکم سنایا تھا جس کے بعد مذکورہ مجرموں کو ساہیوال ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مجرموں کی اپیل سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے مجرموں کو رہائی کا حکم دے دیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری