امام خمینی کا ویژن بیت المقدس اور فلسطین کے لئے انتہائی مثبت تھا

چیئرمین عالمی تحریک پنجتن پاک پیر عظمت اللہ سلطان کا اس بیان کیساتھ کہ بیت المقدس کے لئے کشتیاں جلا کر نکلیں گے، کہنا تھا کہ امام خمینی کا ویژن بیت المقدس اور فلسطین کے لئے انتہائی مثبت تھا۔

امام خمینی کا ویژن بیت المقدس اور فلسطین کے لئے انتہائی مثبت تھا

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیئرمین عالمی تحریک پنجتن پاک پیر عظمت اللہ سلطان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بیان پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، چونکہ قبلہ اول تمام مسلمانوں کے ایمان کا محور ہے، عالمی برادری اور او آئی سی اس اہم مسئلے پر فی الفور ایکشن لے اور امریکہ کے سفارتخانوں کو بند کرایا جائے، تمام مسلمان ممالک امریکہ کسے احتجاجا اپنے سفارتی تعلقات ختم کریں، مسلمانوں نے کبھی کسی دوسرے مذہب پر حملہ نہیں کیا، ٹرمپ کے اس غیرذمہ دارانہ بیان نے امریکی عوام کے لئے خطرے کی گھنٹٰی بجا دی ہے، مسلمان پوری دنیا پر پھیلے ہوئے ہیں، امریکہ، امریکہ کے چاہنے والے اور ٹرمپ ختم ہوجائے لیکن قبلہ اول قیامت تک قائم رہیگا، ٹرمپ کے آباو اجداد نے بھی ایسی کوششیں کی تھیں، لیکن وہ بیت المقدس قائم ہے۔ پاک سرزمین پر ناپاک قدم کبھی جم نہیں سکتے۔ پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔ بیت المقدس کے لئے کشتیاں جلا کر نکلیں گے، امام خمینی کا ویژن بیت المقدس اور فلسطین کے لئے انتہائی مثبت تھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی انٹرویو خبریں
اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری