عراق: فتح عظیم کے جشن میں مقاومت کے سربراہوں کی شرکت + تصاویر


عراق: فتح عظیم کے جشن میں مقاومت کے سربراہوں کی شرکت + تصاویر

نجف اشرف میں ملک کو داعش سے پاک کرانے پر منعقدہ جشن میں ملک کی اہم شخصیات، اعلی سیاسی حکام اور فوجی افسران سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق سے داعش کےخاتمہ پر وادی السلام نجف اشرف میں جشن فتح عظیم منایا گیا اور اس میں اہم شخصیات، اعلی سیاسی حکام اور فوجی افسران کے علاوہ سیکڑوں افراد نے بھی شرکت کی۔

اس جشن میں مقاومت اسلامی کے جنرل سیکریٹری شیخ اکرم الکعبی، عصائب اہل الحق کے جنرل سیکریٹری شیخ قیس الخزعلی، پارلیمنٹ میں الحشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی،، کتائب سید الشھدا کے جنرل سیکریٹری ابو آلا الولائی، اور کتائب سید الشھدا کے معاون "فالح الخزعلی اور فوج کے اعلی حکام سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس تقریب میں شہدا کی قربانی کی تجدید عہد جو انہوں نے اپنے ملک کی آزادی کی خاطر دی اور ملک کی ترقی اور اس کی مشکلات و مسائل کو حل کرنے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

اس تقریب میں یہ بھی کہا گیا کہ داعش پر فتح، قدس کی آزادی کی طرف پہلا قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے صدر کا یہ احمقانہ فیصلہ صیہونی حکومت کو تباہ کردے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری