دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا تاجر امریکہ جبکہ دہشتگرد مسلمان


دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا تاجر امریکہ جبکہ دہشتگرد مسلمان

امریکا رواں سال دنیا بھر میں اسلحے کی سب سے تجارت کرنے والا ملک بن گیا ہے جس سے ٹرمپ انتظامیہ کے عزائم کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد امریکا اسلحے کی دنیا بھر میں تجارت کر نے والا صف اول کا ملک بن گیا ہے جو دنیا میں امن و امان میں بگاڑ کا باعث بنے گا

غیرملکی خبررساں ادارے نے امن پر تحقیق کرنے والے سویڈش ادارے سِپری کی ایک تازہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 2016 میں عسکری ساز و سامان اور فوجی خدمات کی مد میں عالمی سطح پر 374.8 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے۔

خیال رہے کہ یہ تجارت 2015 کے مقابلے میں1.9 فیصد زیادہ ہے جس سے جارحیت پسند امریکا کی دہشت گرد نواز پالیسی کا پتہ چلتا ہے اور امریکا کے اہداف اور انداز حکمرانی کا تعین کیا جاسکتاہے۔

سپری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربات کی وجہ سے جنوبی کوریا نے بھی بڑے پیمانے پر اسلحہ خریدا لیکن یہ بھی امریکی تجارت سے کم ہی رہی۔

رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ اسلحہ ساز امریکی اداروں نے اس سال سب سے زیادہ یعنی 57.9 فیصد ہتھیار فروخت کیے ہیں جو کہ گزشتہ 5 برسوں سے اسلحے کی خرید و فروخت میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری