امریکہ میں دہشتگرد کارروائیوں کا سلسلہ جاری/ نیویارک دھماکے کی تصویری جھلکیاں


امریکہ میں دہشتگرد کارروائیوں کا سلسلہ جاری/ نیویارک دھماکے کی تصویری جھلکیاں

عالم اسلام کو خاک و خون میں غلطاں کرنے والے ملک امریکہ میں مقامی دہشتگردوں کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں جبکہ تازہ ترین کارروائی میں شہر نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکا ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مین ہیٹن میں ہونے والا دھماکا بس ٹرمینل پورٹ اتھارٹی میں ہوا میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر کے قریب پورٹ اتھارٹی پر زوردار دھماکا سنا گیا ہے۔

جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا اور چند افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

جائے دھماکا سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا گیا ہے جس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کے بعد ٹرمینل کی تین لائنز اے، سی اور ای کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

مین ہیٹن بس ٹرمینل کا شمار امریکا کے سب سے بڑے بس ٹرمینل میں ہوتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس ٹرمینل سے سالانہ ساڑھے 6 کروڑ افراد سفر کرتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری