"آئی آئی یو آئی" کے مایہ ناز استاد ڈاکٹر علی رضا نقوی کا انتقال اور ان کی ادبی خدمات کا مختصر جائزہ


"آئی آئی یو آئی" کے مایہ ناز استاد ڈاکٹر علی رضا نقوی کا انتقال اور ان کی ادبی خدمات کا مختصر جائزہ

اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں لاجواب ادبی خدمات انجام دینے والے اسلام آباد انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے مایہ ناز استاد اور فارسی سیکشن کے سابق سربراہ ڈاکٹر سید علیرضا نقوی دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے استاد اور فارسی سیکشن کے سابق سربراہ ڈاکٹر سید علیرضا نقوی انتقال کرگئےہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے تہران یونیورسٹی سےفارسی ادب میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں کئی سال تک بطور استاد فرائض انجام دینے کے علاوہ اس درسگاہ میں  فارسی سیکشن کے سربراہ بھی رہ چکے تھے۔

ان کی اردو اور فارسی زبان میں کئی تالیفات موجود ہیں جن میں اردو سے فارسی لغت ''فرہنگ جامع اردو بہ فارسی'' انگریزی زبان میں شیعہ احوال شخصیہ اور فارسی میں تذکرہ نویسی کی کئی کتابیں قابل ذکرہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی ٹیم ان کی گرانقدر خدمات انجام دینے اور قوم و ملت کو دنیا میں سرافراز اور سربلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دست بدعا ہے کہ  اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر نقوی نے مندرجہ ذیل کتابوں کا فارسی سے انگریزی یا اردو میں ترجمہ کیا ہے؛

1۔ امام خمینی کی کتاب ''تحریر الوسیله'' کا انگریزی ترجمہ، ٤ جلدیں
2۔ ڈاکٹر بیگم  زہرا کی کتاب «حجاب اسلامی» کا انگریزی ترجمہ
3) شهید آیت الله سید محمد باقرصدر  کی کتاب ''اقتصادنا'' کا  انگریزی ترجمہ
4) ابوریحان بیرونی  کی کتاب «آثارالباقیه» کا اردو ترجمہ
5) اسلامی جمہوری ایران کے آئین کا انگریزی ترجمہ
6) شیعہ عقائد کے مطابق قوانین، حدود، تعزیرات اور قصاص کا اردو ترجمہ
7) شیعہ عقائد کے مطابق نکاح کے قوانین کا انگریزی ترجمہ، 1 ہزار صفحے
8) شیعہ عقائد کے مطابق طلاق کے قوانین کا انگریزی ترجمہ، ہزار صفحے
 9)  شیعہ عقائد کے مطابق وراثت کے قوانین کا انگریزی ترجمہ، ہزار صفحے
10) ایران میں خاندانی حقوق اور قوانین کا انگریزی ترجمہ
 11) فارسی اشعار، رمان اور اردو کے چیدہ اشعار پر مشتمل کتاب
12)  پاکستان، عدالت عالیہ کی کتاب کا فارسی ترجمہ
تالیفات:
1)  کتاب تذکره نویسی فارسی در هند و پاکستان
2)  گلشن فارسی (3جلدیں، ڈاکٹر سبط حسن رضوی کے تعاون سے)
3)  فرهنگ جامع فارسی به زبان اردو
 مقالات:
پی ایچ ڈی مقالہ سے حاصل کردہ آرٹیکل زبان و ادب فارسی: 1964
اس کے علاوہ انہوں نے فارسی، اردو، عربی اور انگریزی میں مختلف موضوعات پر دسیوں مقالے تالیف کئے ہیں جو پاکستان اور ایران سمیت مختلف ملکوں کے مختلف جریدوں اور میگزین میں شائع ہوچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری