قدس معاملے پر او آئی سی کا اجلاس؛ وزیر اعظم پاکستان استنبول پہنچ گئے


قدس معاملے پر او آئی سی کا اجلاس؛ وزیر اعظم پاکستان استنبول پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے, وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرخارجہ خواجہ آصف بھی اُن کےہمراہ ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشیلم کو اسرائیل کا دارالحکومت ماننے اور امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے حوالے سے او آئی سی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

القدس کے معاملے پر او آئی سی کا خصوصی اجلاس ترک صدر نے طلب کیا جس میں تمام ہی اسلامی ممالک کے سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے اور امریکی فیصلے کے بعد حکمتِ عملی کا جائزہ لیں گے۔

او آئی سی اجلاس سے پہلے وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں امریکا کے ساتھ مسلم ممالک کے سفارتی تعلقات پر غور اور شدید احتجاج کی پالیسی پر غور بھی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے یروشیلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کو منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسلامی ریاستوں سمیت تمام ہی ممالک نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور متنبہ کیا کہ اگر اس طرح کا کوئی اقدام کیا گیا وہ خطے میں امن و امان کو متاثر کرتے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری