ایرانی وزیرخارجہ جلد آذربائیجان کا دورہ کریں گے


ایرانی وزیرخارجہ جلد آذربائیجان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ بہت جلد آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف بہت جلد آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق محمدجواد ظریف آذربائیجان کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے اس کے علاوہ گاڑیاں بنانے والے مشترکہ کارخانے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اشتراک سے آذربائیجان میں گاڑیوں کی تعمیر کا ایک بڑا کارخانہ لگایا گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ 2018 کے آخر تک گاڑیوں کی پیداوار شروع کی جائے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری