ترکی میں 22 داعشی دہشت گرد گرفتار

ترک حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے داعش سے وابستہ 22 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترکی میں 22 داعشی دہشت گرد گرفتار

تسنیم خبر رساں ادارے نے آناتولی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک سیکیورٹی فورسز نے داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے 22 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 22 غیرملکیوں کو داعش کے ساتھ روابط کے شبہے میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔

گرفتار شدہ افراد کی قومیت کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں سے مختلف قسم کی دستاویزات بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی میں کئی مرتبہ دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں اور تمام تر حملوں کی ذمہ داری بھی داعش قبول کرتی آئی ہے۔

ترک حکام کے مطابق داعش کے حملوں میں اب تک 319 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری