ٹرمپ نے شامی افواج پر اپنے حملوں کو قانونی قرار دیا


ٹرمپ نے شامی افواج پر اپنے حملوں کو قانونی قرار دیا

امریکی صدر نے شامی افواج پر اپنی بربریت کو قانونی قرار دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس کو بھیجے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شام میں جاری فوجی آپریشن کے دوران امریکی طیاروں کا شامی افواج پر حملے قانونی حیثیت کے حامل ہیں، شام میں جاری امریکی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے پیغام میں ٹرمپ کا دعوی تھا کہ شامی افواج اور ان کے اتحادی فورسز پر حملے اس وقت کیے گئے جب وہ امریکی افواج اور ان کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بن بیٹھے تھے۔

واضح رہے کہ شام متمرکز امریکی فورسز نے متعدد مرتبہ شامی افواج اور ان کے اتحادیوں کے خلاف فضائی کارروائی کرچکی ہیں جس کی وجہ سے شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کو فائدہ حاصل ہوا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری