حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم


حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جب کہ عبوری حکومت جون میں بنے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی جب کہ عبوری حکومت جون میں بنے گی۔

لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی مدت پوری نہ کرنے کے حوالے سے اسپیکرایازصادق کی رائے ذاتی ہے تاہم اس حوالے سے اسپیکر  سے بات کروں گا اگر تحفظات دور کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ  اسپیکرایازصادق نے کہا تھا اسمبلی اپنی مدت پورا کرنا مشکل نظر آررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ انہیں حالات مشکوک دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، اسپیکر اسمبلی کی جانب سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا تاہم اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی۔

مقبوضہ بیت المقدس کو امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے مسئلے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس پر پاکستان نے او آئی سی اور دنیا کے سامنے واضح موقف پیش کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری