ایرانی فلم فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ لوک ورثہ میں شروع + تصاویر


ایرانی فلم فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ لوک ورثہ میں شروع + تصاویر

ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد کے زیراہتمام پی این سی اے کے باہمی اشتراک سے پانچ روزہ ایرانی فلم فیسٹیول 2017 کا دوسرا مرحلہ لوک ورثہ میں شروع ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد کے زیراہتمام پی این سی اے کے باہمی اشتراک سے پانچ روزہ ایرانی فلم فیسٹیول 2017 کا دوسرا مرحلہ لوک ورثہ میں شروع ہو گیا جس دوران تین فلمیں دکھائی جائیں گی۔

دوسرے مرحلے کے آغاز پر لوک ورثہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ راولپنڈی علی آقا نوری نے کہا کہ ایرانی فلم انڈسٹری اپنی خصوصیات کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ ان فلموں میں خاص طور پر نوجوانوں کی اخلاقی تربیت پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ شائقین ان سے بھرپور لطف اندوز ہونگے۔

لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوزیہ سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے خطے میں موجود ٹیلنٹ کو کھل کر سامنے آنا چاہیے، ضرورت ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو ریجن کے سٹارز سے روشناس کرائیں۔ ایرانی فلمیں اس وقت پوری دنیا میں لیڈ کر رہی ہیں۔ روایات، رشتوں اور اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یہ فلمیں بنائی جاتی ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات اور نوجوان نسل کو ایک دوسرے سے روشناس کرانے کے لئے آرٹ، فلم اور میوزک سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہو سکتا۔

گزشتہ تین دنوں سے جاری اس فلم فیسٹیول میں اب تک تین فلمیں دکھائی جاچکی ہیں۔ ان میں ایران کے معروف فلم ڈائریکٹر رضا میر کریمی کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم بھی شامل ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری