شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی ہے، روس


شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی ہے، روس

روس نے شام میں امریکی فوج کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی کے بارے میں واشنگٹن کی بہانے بازیاں ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کے فوجی اور انتظامی یونٹوں نے دہشت گردوں کو ختم کر کے ملک کے مختلف علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے لہذا دہشت گردی کے خلاف نام نہاد عالمی اتحاد کی قیادت کے بہانے امریکی فوج کی شام میں موجودگی بلا جواز اور غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امریکی فوجیوں کی شام میں موجودگی اس ملک کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے خلاف ہے جس کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کے اس دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا کہ شام میں داعش کی شکست ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ یہ دعوی شام میں محض اپنی فوجی موجودگی کا جواز فراہم کرنے کی غرض سے کر رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری