16 دسمبر؛ آرمی پبلک سکول پشاورسانحے میں شہید ہونیوالے معصوم بچوں کی تیسری برسی

آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشتگردوں کے وحشیانہ حملے کے آج تین سال مکمل ہوگئے ہیں۔

16 دسمبر؛ آرمی پبلک سکول پشاورسانحے میں شہید ہونیوالے معصوم بچوں کی تیسری برسی

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دوہزار چودہ میں آج کے دن چھ دہشتگردوں نے سکول پر حملہ کر کے طلباء اور اساتذہ سمیت ایک سوسینتالیس افرادکو شہیدکر دیا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے حملے کا فوری جواب دیتے ہوئے تمام دہشتگردوں کوہلاک کر دیا تھا۔

 اس سانحے کے بعد حکومت نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی لائحہ عمل وضع کیا۔

 اس دن کے موقع پر آج آرمی پبلک سکول پشاور میں ایک خصوصی تقریب ہوگی۔

آ ج خیبر پختون خوا حکومت کی طرف سے تعمیر کر دہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد گار کا بھی افتتاح کیا جائیگا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری