پرویز مشرف نے بھی عمران خان کی ایمانداری کا اعتراف کرلیا

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان ایماندار انسان ہے جب کہ مسلم لیگ ن کو ملکی سیاست سے نکال دینا ضروری ہو گیا ہے۔

پرویز مشرف نے بھی عمران خان کی ایمانداری کا اعتراف کرلیا

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان ایماندار انسان ہے، وہ سیاسی غلطی تو کر سکتا ہے لیکن کرپشن نہیں کر سکتا تاہم مسلم لیگ ن کو ملکی سیاست سے نکال دینا ضروری ہو گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے، عمران خان اور نواز شریف کا موازنہ کرنا درست نہیں، نواز شریف کیخلاف فاضل عدالت کا فیصلہ بالکل درست تھا جب کہ موجودہ حکومت کو جلد از جلد رخصت کر دینا چاہیے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری