واشنگٹن پوسٹ نے ٹرمپ کو سال کا سب سے بڑا جھوٹا قرار دیدیا


واشنگٹن پوسٹ نے ٹرمپ کو سال کا سب سے بڑا جھوٹا قرار دیدیا

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اس ملک کے انتہا پسند صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سال کا سب سے بڑا جھوٹا قرار یا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سال کے سب سے بڑے جھوٹے شخص کا تعارف کیا جائے۔ عام طور پر یہ کام مشکل نہیں لیکن ٹرمپ کے دور میں کوئی کام بھی آسان نہیں ہے۔ امریکہ کی سیاسی تاریخ میں ابھی تک ٹرمپ جیسا صدر نہیں گزرا ہے جنہوں نے چھوٹی سی بات کو بتنگڑ بناکر اسے سب سے بڑا ایشو قرار دیا ہو۔ ٹرمپ نہ صرف جھوٹے دعوے کرتا ہے بلکہ اس کا دعویٰ جھوٹ ثابت ہونے پر اسے بار بار دہراتا بھی ہے۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ ٹرمپ ہمیشہ کیلئے اس کے باوجود کہ اس کے ]اس کوئی دلیل یا ثبوت بھی نہیں ہوتا، اپنی بات پر تاکید کرتا ہے کہ وہ حق پر ہے۔

اخبار کے مطابق ٹرمپ کے گفتار اور کردار میں کھلا تضاد پایا جاتا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری