کوئٹہ؛ چرچ کے قریب دھماکہ، 8 افراد جاں بحق، 44 زخمی


کوئٹہ؛ چرچ کے قریب دھماکہ، 8 افراد جاں بحق، 44 زخمی

زرغون روڈ پر چرچ کے اندر دھماکا ہواہے۔ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ پوری شہر میں سنی گئی جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی ابھی تک سنی جارہی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق زرغون روڈ پر چرچ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے گرجا گھر میں بڑی تعداد میں مسیحی برادری کے افراد عبادت کے لیے جمع تھے جبکہ کرسمس کی تیاریاں بھی کی جارہی تھیں۔

فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جائے وقوعہ کے قریب  کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں اقلیتوں، مذہبی رہنماؤں سمیت پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور پولیس کے سینیئر افسران کو قتل کیا جاچکا ہے۔

اس سے قبل 25 نومبر 2017 کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری